جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایران کے ساتھ کشیدگی کے جلومیں امریکی بحری بیڑے کا آبنائے ہرمز سے سفر

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے جلو میں اس کا طیارہ بردار بحری بیڑا ابراہام لنکن آبنائے ہرمز سے گذرا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ٹویٹر پر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی

آبنائے ہرمز سے گذرنے کی تصویر شائع کی۔ آبنائے ہرمز ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہے۔ امریکی بحری بیڑے کے ساتھ تین دوسرے جنگی بحری جہاز بھی شامل تھے۔آبنائے ہرمز کی دفاعی، تزویراتی اور تجارتی اہمیت مسلمہ ہے اور دنیا کے تیل کا تقریبا پانچ فیصد اسی راستے گذرتا ہے۔پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج اور ایرانی کوسٹ گارڈ کے درمیان پیشہ وارانہ روابط موجود تھے۔جون میں ایران کی طرف سے اس علاقے میں امریکی ڈرون کو گرائے جانے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب کسی امریکی طیارہ برداربیڑے نے آبنائے کو عبور کیا ہے۔اسی مہینے میں خطے میں دو آئل ٹینکروں کو حملوں کو نشانہ بنایا گیا اور اسلامی جمہوریہ نے کسی بھی ذمہ داری کو قبول کرنے سے انکار کیا۔پینٹاگون نے بتایا کہ آبنائے ہرمز تک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی آخری آمد اپریل میں ہوئی تھی۔تنگ اور کم گہرائی کی وجہ سے 50 کلومیٹر چوڑی آبنائے ہرمز عبور کرنے سے جہازوں کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…