نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے اپنے اس دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی قائم کردہ یہودی بستیاں غیرقانونی ہیں اور یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئی ہیں۔اس نے ان یہودی بستیوں کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے
نظرثانی شدہ مؤقف کو مسترد کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے ترجمان روپرٹ کولویلی نے جنیوا میں نیوزبریفنگ میں کہا کہ کسی ایک ریاست کے مؤقف یا پالیسی میں تبدیلی سے بین الاقوامی قانون تبدیل نہیں ہوجاتا یا اس سے عالمی عدالت انصاف یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تشریح نہیں تبدیل ہوجاتی ہے۔