بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ، ہیومن رائٹس نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) حقوق انسانی کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں حقوق انسانی کی صورت حال پر دوبارہ بات چیت کی جائے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کے نام اپنے ایک تحریری بیان میں ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی بدترین صورت حال پر دوبارہ بات چیت کی جائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا بیجا استعمال کر رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر کے ماضی کے تمام مسائل کو بیرونی پہلوؤں پر الزام عائد کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔

جبکہ اپنے ان اقدامات کو بالکل نظر انداز کئے ہوئے ہے جو کہ وادی کے لوگوں کو بھی عسکریت پسند گروپوں میں شمولیت کی وجہ بن رہے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری مظاہرین کے خلاف بھارتی فورسز طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہیں جو کہ بڑی تعداد میں کشمیر میں جانی نقصان کا باعث بن رہا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کالے قانون افسپا کے تحت کشمیر میں بیگناہ گرفتاریاں عمل میں لا رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا نفاذ اور انٹرنیٹ و دیگر مواصلات پر پابندیاں عائد کر کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا بھی بھارت کی جانب سے حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ ‎

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…