ویانا(این این آئی)اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے)نے اپنی نئی رپورٹ میں ایران کی جانب سے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کی ایک اور خلاف ورزی کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے 130 میٹرک ٹن بھاری پن جمع کر لیا ہے۔اس کو ایران کے تیار کردہ ری ایکٹر میں استعمال کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویانا میں قائم
آئی اے ای اے نے رکن ممالک کو پیش کی گئی اپنی اس نئی رپورٹ میں بتایا کہ ایران نے 16 نومبر 2019 کو ایجنسی کو مطلع کیا تھا کہ اس کا بھاری پن کا ذخیرہ 130 میٹرک ٹن سے بڑھ گیا ۔ایجنسی نے اس سے ایک روز بعد 17 نومبر کو اس امر کی تصدیق کی تھی کہ ایران کا بھاری پن کا پیداواری پلانٹ چالو تھا اور ایران کے پاس بھاری پن کی مقدار 1315 میٹرک ٹن ہوچکی تھی۔