بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر کے جنوب میں جہازاغوا کر لیا ،عرب اتحاد

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کے ایران نواز حوثی شیعہ باغیوں نے بحیرہ احمر کے جنوب میں ایک چھوٹے جہاز (رابغ تین)کو اغوا کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ دو کشتیوں پر سوار مسلح حوثی جنگجوں نے اس جہاز کو ہائی جیک کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس بحری جہاز کے ساتھ ایک ڈرلنگ رِگ بندھی ہوئی تھی۔

اور وہ اسے لارہا تھا۔یہ جہاز جنوبی کوریا کی ایک کمپنی کا ملکیتی بتایا گیا ہے۔کرنل ترکی المالکی نے عرب اتحاد کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی کارروائیوں سے بین الاقوامی جہاز رانی اور بحری تجارت کو خطرہ لاحق ہے اور جہازوں کے اغوا کے واقعات آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کے جنوب کی سکیورٹی کے لیے خطرے کا موجب ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…