بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں فضائی آلودگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،”آکسیجن“ کا کاروبار شروع،نئی دہلی میں خالص آکسیجن میں 15 منٹ سانس کی قیمت کتنے روپے مقررکردی گئی؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، سموگ نے سانس لینا دشوار کر دیا، سموگ کے اس راج میں نئی دہلی میں خالص آکسیجن میں 15 منٹ سانس لینے کی پیشکش کی جا رہی ہے، یہ پیشکش اپنی نوعیت کی پہلی آکسیجن بار کی جانب سے کی جارہی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آکسی پیور(خالص آکسیجن)کے نام سے کھلنے والی اس بار میں 15 منٹ سانس لینے کے 300 روپے لیے جا رہے ہیں، اس آکسیجن میں کئی اقسام کے تیل کی خوشبو شامل کی گئی ہے، پندرہ منٹ تک آکسی پیور بار میں جا کر اپنے منہ پر ماسک پہنیں اور خالص آکسیجن میں سانس لیں۔

آکسی پیور کے مالک 26 سالہ آیاویر کمارنے کہاکہ یہ دہلی میں اپنی نوعیت کی پہلی کمرشل سہولت ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عام شہری، شہر کی انتہائی آلودہ فضا سے کچھ دیر کے لیے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ 30 سے 40 تک گاہک آتے ہیں، گاہکوں کو یہ سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے کہ وہ اگر چاہیں تو آکسیجن کے چھوٹے ڈبے اپنے ساتھ لے جائیں تاکہ وہ صاف ہوا میں سانس بھی لے سکیں اور ان کی معمول کی مصروفیات زندگی بھی متاثر نہ ہوں۔ جیسے جیسے سموگ بڑھتی ہے تو ہمارے ہاں رش بھی بڑھتا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…