کولمبو (این این آئی)سری لنکا میں گوتابایا راجا پاکسے نے بطور صدر حلف اٹھا لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق وزیر دفاع نے ملک کی تامل اور مسلمان اقلیتوں سے ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی ۔ ستر سالہ راجا پاکسے نے صدارتی انتخابات میں باون فیصد ووٹ حاصل کیے۔ قبل ازیں سری لنکا کی
اقلیتوں نے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ ان کے صدر بننے سے ان کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ راجا پاکسے تامل باغیوں کے خلاف سخت ترین کارروائیوں کے دوران سری لنکا کے وزیر دفاع تھے۔ انتخابات سے قبل راجا پاکسے نے کہا تھا کہ وہ ملک کی سلامتی کی صورتحال میں مزید بہتری لائیں گے۔