جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی عراق میں مظاہرین کو کچلنے میں ملوث ہے ،امریکا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاہے کہ اگرعراقی عہدیدارمظاہروں کو روکنے میں ملوث پائے گئے توامریکا ان پرپابندیاں عائد کرے گا۔ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اس وقت بغداد میں ہے جو عراق میں ہونے والے پرامن عوامی مظاہروں کو طاقت سے کچلنے میں ملوث ہے۔امریکی عہدیدار نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں صورتحال بہت خراب ہے۔

نوجوانوں میں بہت سی اموات ہو رہی ہیں۔ ہم یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ امریکا عراق میں مداخلت کر رہا ہے، کیونکہ کچھ لوگ امریکی مداخلت کواستعمال کریں گے اور اسے مغربی مداخلت کے ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہی معاملہ لبنان کا ہے جہاں کچھ لوگ ہم پر مظاہروں کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ انقلابات کو دبانے کی کوششوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ عراق میں ایرانی مداخلت واضح ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ قاسم سلیمانی بغداد گئے اور وہاں کی حکومت کو بتایا کہ انہیں مظاہروں کو کس طرح دبانا ہے۔ ایران ہرصورت میں عراق میں جاری مظاہروں کو دبانا چاہتا ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ بہت سے مظاہرین کی ہلاکت کے پیچھے سنائپرز کا ہاتھ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عراقی فٹ بال کھلاڑیوں نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایران کے خلاف فٹ بال میچ کے دوران اپنے چہروں پر ماسک چڑھا لیے تھے۔ اگرچہ یہ علامتی احتجاج تھا مگر اس نے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذو کرادی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مشرق وسطی میں اسٹریٹجک اتحاد ، جس کو میسا کے نام سے جانا جاتا ہے کے اجلاس میں عراق میں مظاہروں ، لبنان اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں مصر اور اردن کے ساتھ ساتھ جی سی سی ممالک بھی شامل ہیں تاکہ عراق پر متفقہ بین الاقوامی ردعمل سامنے آ سکے۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ ‘ہم اقوام متحدہ کے کردار اورعراق میں اس کے مشن کی تعریف کرتے ہیں۔ مْجھے لگتا ہے کہ اس سے نئے انتخابات کی حمایت اور انتخابی قانون کا جائزہ لینے میں مدد مل سکتی ہے۔نئی حکومت عراقی شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہتر مواقع فراہم کرسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…