جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو برطانیہ کو کتنا نقصان ہوسکتا ہے ؟ سابق سفارتکار نے خبر دار کردیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر نے تنازعہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے حقیقی خطرے سے خبردارکرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیاہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کرے یامستقبل میں جوہری جنگ کی صورت میں بھاری قیمت ادا کرنے کے لیے تیا ررہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سفارتکار Sir Mark Lyall Grant نے ایک مضمون میں کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ سے برطانیہ کو 20ارب پائونڈ کا نقصان ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگ سے برطانیہ پر بھی اثرات ہونگے اور اس بحران کو حل کرانے کے لیے ہماری خصوصی ذمہ داری ہے۔تنازعہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے جس سے پورے برصغیر کی سلامتی خطرے سے دوچارہے۔امریکی جریدے فوربز میں شائع ہونے والے مضمون میں سرمارک لیال نے خبردارکیا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی فوجی تصادم کا رخ اختیارکرسکتی ہے جس سے بر طانیہ کو 20ارب پائونڈ کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھات کے حالیہ اقدامات سے یقیناً مسلم اکثریتی علاقے جموںو کشمیر میں مایوسی اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کوحل کرانے کے لیے برطانیہ کی خاص ذمہ داری ہے کیوں کہ 1947ء میں تقسیم برصغیر کے وقت برطانیہ کشمیر کے حوالے سے اختلافات کو دور کرانے میں ناکام ہوگیا تھاجو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…