بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پڑوسی ملک میں دووفاقی پروسیکیوٹرز قتل

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریبی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو وفاقی وکلا کو قتل کر دیا ہے جبکہ حملے میں مزید دو وکیل زخمی بھی ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملے کا شکار ہونے والے چاروں وفاقی وکلا ہفتے کو وفاقی دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع بگرام کی طرف جا رہے تھے کہ انہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔نیشنل اٹارنی جنرل کے دفتر کے ترجمان جمشید رسولی نے حملے

کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراسیکیوٹرز بگرام ایئرفیلڈ پر واقع جیل کی طرف جا رہے تھے کہ انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ جیل میں حقانی نیٹ ورک کے بانی اور اہم طالبان رہنما سراج الدین حقانی کے بھائی انس حقانی بھی قید ہیں۔سرکاری وکلا کو قتل کرنے کا یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا جب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ معاہدے طے پانے کے باوجود التوا کا شکار ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…