بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل کا فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا اعلان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(این این آئی) اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کو نشانہ بنانے والے حملوں میں شہریوں کی غیر متوقع ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں کے نتیجے میں 34 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جس کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا تھا جو عموماً کمزور ہوتا ہے۔ باضابطہ معاہدہ ہونے کے بعد یہودی ریاست کے ساحلہ علاقے میں بھی راکٹ داغے گئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے

اسلامی جہاد کے خلاف جوابی حملے کیے تھے جو غزہ کی محصور پٹی پر حکمرانی کرنے والی جماعت حماس کے بعد دوسرا بڑا عسکری گرہ ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ڈیرہ البلاہ میں کیے گئے فضائی حملے میں ابو ملحوس ان کی 2 بیویاں اور 5 بچے ہلاک ہوئے تھے۔جمعرات کو شروع ہونے والی جنگ بندی سے کچھ گھنٹوں قبل اسرائیل نے رسمی ابو ملحوس کے گھر کو نشانہ بنایا جنہیں اسلامی جہاد کا کمانڈر قرار دیا گیا۔دوسری جانب اسلامی جہاد کا کہنا تھا کہ ابو ملحوس اسلامی جہاد سے منسلک شخص کے طور پر معروف تھے لیکن وہ تنظیم کے کمانڈر نہیں تھے۔اس حوالے سے اسلامی فوج کے ترجمان جوناتھن کنریکس نے دعویٰ کیا کہ دیگر افراد کی طرح حملے کا نشانہ بننے والے ہدف نے بھی اپنی رہائش گاہ میں اسلحہ اور فوجی سامان چھپانے کا حربہ استعمال کررکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ آرمی حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں سے آگاہ ہے لیکن اس کی توقع نہیں کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کو دستیاب معلومات کے مطابق حملے کے وقت کسی شہری کو نقصان پہنچنے کی توقع نہیں تھی۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی ایف حملے سے شہریوں کو نقصان پہنچنے کی تحقیقات کررہی ہے۔اس واقعے کے بارے میں ابو ملحوس کے رشتہ دار نے بتایا کہ حملے میں بچ جانے والے افراد اور بچوں کو مقام ہسپتال پہنچایا گیا وہ معصوم ہیں جن کے پاس اب صرف تلخ یادیں ہوں گی اور انہیں اس سب سے نکلنے میں وقت لگے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…