رین (این این آئی)فرانس میں ایک عدالتی ذریعے نے بتایا ہے کہ بحر اوقیانوس پر واقع فرانسیسی ساحل پرحالیہ ہفتوں میں ایک ٹن سے زیادہ نامعلوم کوکین پیکیٹ جمع کیے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق رین میں جمہوریہ کے پراسیکیوٹر جنرل فلپ اسٹروک نے کہا کہ ہم ساحل سمندر پر جمع ہونے والی منشیات کو کچھ عرصے کے لیے تلاش کرنا جاری رکھیں گے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ منشیات اس شکل میں بہت خطرناک ہیں اور اس کے استعمال کی زیادہ مقدار میں لی جا سکتی ہے۔یہ پیکٹ جوتوں کے ڈبے کے
حجم کے پیکٹوں سیلفین کے ذریعے پیک کیے گئے ہیں تاکہ ان میں پانی اور رطوبت داخل نہ ہوپائے، ان پیکٹوں میں موجود کوکین 83 فیصد خالص بتائی جاتی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ جو منشیات عارضی طور پر فرانسیسی ساحلوں تک پہنچتی ہیں اور صرف کوکین تک محدود ہیں۔اکتوبر کے وسط سے ہی اس رجحان کی اطلاع دی جارہی ہے اور 4 نومبر سے اس میں تیزی آچکی ہے۔ یہ زیادہ تر بحر اوقیانوس ساحل پر مل رہی ہے جہاں لوگ سمندری نظاروں سے لطف انداز ہونے کے لیے آتے ہیں۔