ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے دمام میں ایک دو شیزہ کا اپنے والد کے نام مکتوب سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد اس پر تحائف کی بارش کردی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شہردمام سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے والد کو شادی سے چند دن قبل ایک مکتوب لکھا جس میں ان سے کہا کہ اس کی شادی کے لیے کوئی سستا شادی ہال تلاش کریں۔ اس کا حق مہر25 ہزار ریال سے زیادہ نہ ہو اور اس کی شادی پراٹھنے والے اخراجات بھی
اس رقم سے زیادہ نہ ہوں۔سعودی دو شیزہ کا والد کو پیغام سوشل میڈیا پروائرل ہوتے ہی صارفین کی طرف سے اس کے لیے جگہ جگہ سے تحائف کی بارش شروع ہوگئی۔ایک شادی ہال کے مالک نے مفت میں شادی ہال دینے اور دوسرے معاون نے اس کی تزئین وآرائش کسی نے طعام اور کسی نے سویٹس کا اعلان کردیا۔ ایک صاحب نے دلہن کے لیے عروسی جوڑا دینے کا اعلان کیا جب کہ ایک ہوٹل کے مالک نے دلہا اور دلہن کو شادی کے بعد تین دن تک مفت قیام اور طعام کی آفر کی ہے۔