اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز پارک کے تھیٹر میں ہونے والے ایک ثقافتی ایونٹ کے دوران فن کاروں پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے پیر کی شب مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے تھیٹر کی ٹیم کے ارکان میں دو مردوں اور ایک خاتون کو اس وقت چاقو سے حملے کا نشانہ بنایا جب وہ اسٹیج پر براہ راست اپنے فن کا
مظاہرہ کر رہے تھے۔ترجمان کے مطابق حملہ آور مملکت میں مقیم ایک 33 سالہ یمنی ہے جس کے اسٹیج پر دھاوا بولنے کے فوری بعد اس پر قابو پالیا گیا۔ حملہ آور کے قبضے سے استعمال ہونے والا ہتھیار ’’چاقو‘‘ برآمد کر لیا گیا اور اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ حملے کے نتیجے میں مذکورہ تینوں افراد کو معمولی سے زخم آئے۔ انہیں فوری طور پر مطلوبہ طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے ۔