نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ ایودھیاکیس کے فیصلے کا تاریخ کے کم تر فیصلوں میں شمار ہوگا، بھارتی سپریم کورٹ نے خطرناک رجحان کی بنیادرکھ دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایودھیا کیس پر بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایودھیاکیس کے فیصلے کاتاریخ
کے کم ترفیصلوں میں شمارہوگا، بھارتی سپریم کورٹ نے بتایا کہ مائٹ ازرائٹ۔سابق بھارتی جج کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے جارحیت کی حمایت کی، بھارتی سپریم کورٹ نے خطرناک رجحان کی بنیاد رکھ دی ہے، 500سال پہلے مندر گرا کر مسجد تعمیر کرنے کی بات احمقانہ ہے، ایسی باتیں کچھ لوگوں کے سیاسی ایجنڈے کو تقویت دینے کے لئے ہیں۔