ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادی میر پوتین نے دعوی کیا ہے کہ ان کے ملک کے نئے ہتھیاروں کا کسی ملک کے پاس کوئی توڑ نہیں ہے لیکن ساتھ ہی انھوں نے واضح کیا ہے کہ روس ان ہتھیاروں کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ماسکو میں سینئر فوجی افسروں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اور ملک کے پاس ہائپر سانک
لیزر یا دوسرے ایسے ہی ہتھیار نہیں ہیں۔روسی فوج ان ہتھیاروں سے لیس ہوچکی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان سے کسی ملک کو ڈرایا دھمکایا جائے گا۔صدر پوتین نے کہا کہ ہتھیاروں کے نئے نظام بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ہماری سلامتی کو یقینی بنانے کے نقطہ نظر سے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہتھیاروں پر کنٹرول کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔