جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مصر کے اشتہاری اخوانیوں میں ترک شہریت بانٹی جانے لگی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)ترک حکام نے مصر کی کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے مفرور شدت پسند عناصر کو شہریت دینا شروع کر دی ہے۔ انہیں ترکی کی شہریت کے لیے کہا جا رہا ہے کہ وہ ترکی کے پاسپورٹ پر اپنا نام تبدیل کریں۔میڈیاپورٹس کے مطابق مصر کے اندر متعدد مقدمات میں سزا یافتہ دہشت گرد یاسر العمدہ نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ ترک حکام نے انہیں شہریت دی ہے۔

اخوان المسلمون کے ٹی وی چینلز سے منسلک متعدد دیگر اخوانیوں کو بھی ترکی کی شہریت دی گئی ہے۔ایک مصری سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یاسر العمدہ اخوان المسلمون کی انقلابی تحریک غلابہ کے بانی ہیں۔ مصر میں ان کے خلاف دہشت گردی سمیت کئی دوسرے مقدمات قائم ہیں مگر وہ بچ کر ترکی فرار ہو گئے تھے۔ ان پر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد بھڑکانے اور حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے لیے اشتعال انگیز ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔اسی تناظر میں مصری وکیل ڈاکٹر سمیر صبری نے انتظامی جوڈیشل عدالت کے رو برو ترک شہریت رکھنے والے اخوان المسلمون کے ان عناصر کی مصری شہریت منسوخ کرنے کے لیے ایک مقدمہ دائر کیا۔سمیر صبری نے انکشاف کیا کہ اخوان المسلمون کے 150 سے زیادہ رہنمائوں اور ان کے بیٹوں کی ترک شہریت کے لیے درخواست دی ہے۔ انہوں نے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت آرٹیکل 16 کے تحت دوسرے ملک کی شہریت سے مستفید ہونے والے اخوانی ارکان کی مصری شہریت منسوخ کی جائے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…