بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر کا البغدادی کیخلاف چھاپہ مار کارروائی کی ویڈیو کے بعض حصے جاری کرنے کا اعلان

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کے خلاف اپنے فوجیوں کی چھاپا مار کارروائی کی ویڈیو کے بعض حصے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے واشنگٹن سے شکاگو روانہ ہوتے وقت گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس (ویڈیو) کے بعض حصے لے کر جاری کر سکتے ہیں۔امریکا کے خصوصی دستوں کی ہفتے کو شام میں چھاپا مار کارروائی میں البغدادی اپنے تین بچوں اور بعض ساتھیوں سمیت مارے گئے تھے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو

اس چھاپا مار کارروائی کی تفصیل بیان کی تھی اور بتایا تھا کہ امریکی فوجیوں نے ابوبکر البغدادی کو ایک سرنگ میں مسدود کردیا تھا۔اس کے بعد انھوں نے خود کو اپنے تین بچوں سمیت دھماکے سے اڑا دیا تھا۔انھوں نے کہاکہ وہ کتے کی موت مراہے۔یوں صدر ٹرمپ نے اپنے پیش رو صدور سے ایک مختلف آہنگ و انداز میں اپنے ایک مخالف کی موت کا اعلان کیا تھا۔ان کے بہ قول داعش کے سربراہ نے اپنی خود کش جیکٹ کو دھماکے سے اڑایا تھا۔امریکی فوجی ان کا پیچھا کررہے تھے اور اس وقت وہ موت کی بند سرنگ میں پھنس کر رہ گئے تھے۔ان کی شناخت ہلاکت کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…