بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بغدادی کے قتل سے سینہ ٹھنڈا ہوگیا،مقتول اردنی پائلٹ کے والد خوشی سے نہال

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان(این این آئی)داعش کے ہاتھوں زندہ جلائے گئے اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کے والد نے دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی امریکی فوج کے خصوصی آپریشن میں ہلاکت کی پرخوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ البغدادی کی موت کی خبر نے آج میرا سینہ ٹھنڈا کردیا۔ یہ ایک ایسا شخص تھا جس نے دین کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کو پوری دنیا میں بدنام کیا۔ البغدادی کی ہلاکت کی خبر ہم سب کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے۔انہوں نے

کہا کہ مجھے آج بغدادی کی ہلاکت کی خبر سن کر بہت خوشی ہوئی۔ بغدادی ایک فسادی شخص تھا جس نے پوری عرب دنیا میں دہشت گردی کے وائرس پھیلائے۔ یہ وائرس مسلمانوں میں پھیلایا اور اس نے اسلام کی اصل تصویر اور اس کے تشخص کو داغ دار کیا۔مقتول اردنی ہواباز معاذ الکساسبہ کے والد نے کہا کہ اپنی زندگی میں البغدادی کی موت کی خبر سننا میری خواہش تھی۔ آج میری یہ دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔ میری خواہش تھی کہ میں البغدادی اور معاذ کے قاتل صدام الجمل سے مل سکوں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…