جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ناروے میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف جلوس نکالا گیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(این این آئی)27 اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم خصوصا وہاں تین ماہ سے جاری کرفیو کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جلوس شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوا اور نارویجن

قومی پارلیمان کی عمارت کے سامنے اجتماع کی شکل اختیار کرگیا۔ جلوس میں شامل افراد نے ہاتھوں میں شمعیں اٹھا کر مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔کئی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ناروے میں متحرک سماجی شخصیت اور پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر نے جنگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال اگست کے اوائل سے ابتک بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں کرفیو لگایا ہے، کشمیریوں کی حمایت میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں یہ چھوتھا بڑا مظاہرہ تھا۔مظاہرے سے سوشلسٹ لیفٹ پارٹی کی طرف سے نارویجن پارلیمنٹ کے رکن پیٹر ایدے اور سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ افشاں رفیق و دیگر نے خطاب کیا۔نارویجن پارلیمنٹ کے سامنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دباو ڈالے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے محاصرہ ختم ہو، وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔مقررین نے نارویجن حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال پر اپنا موقف واضح کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…