جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عراق میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے،63افراد ہلاک، دسیوں زخمی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران میں 63 افراد ہلاک ہوگئے ۔عراق کے انسانی حقوق کمیشن نے پرتشدد واقعات میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں دوجنوبی صوبوں ذی قار اور میسان میں ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتوار کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کمیشن کا کہناتھا کہ

جنوبی صوبوں میں احتجاجی مظاہروں نے تشدد کا نیا رخ اختیار کر لیا ہے اور شہروں میں احتجاجی ریلیوں کے شرکا اب سرکاری دفاتر اور پیراملٹری فورسز یا شیعہ ملیشیاں کے دفاتر کو نذرآتش کررہے ہیں۔عراق کے انسانی حقوق کمیشن کے اس بیان سے قبل جنوبی شہر ناصریہ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران میں تشدد کے واقعات میں مزید چھ افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ۔پولیس اور طبی ذرائع نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔عراق میں چند روز کے وقفے کے بعد حکومت کے خلاف دوبارہ احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں اورہفتے کے روز ہزاروں شہری ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں۔دارالحکومت بغداد میں عراقی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو گرین زون کی جانب جانے سے روکنے کے لیے اشک آور گیس کا استعمال کیا ہے۔مظاہرین پارلیمان کے اجلاس سے قبل بغداد کے قلعہ نما گرین زون کی جانب جانا چاہتے تھے۔بغداد اور عراق کے جنوبی شہروں میں جمعہ کو پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں بیالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست گولیاں چلائی تھیں جس سے اتنی زیادہ تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔پولیس کی اشک آور گیس کی شیلنگ سے بیسیوں افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ متعدد سرکاری عمارتوں اور دفاتر کو مظاہروں کے دوران میں نذر آتش کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…