جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

لاکھوں افراد کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا،ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش پر قائم،امریکہ نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اب بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک و ہند کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش پر قائم ہیں تاہم بھارت راضی نہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور

بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے اور حریت رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جبری گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی وزرات خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت چاہئیں تو صدر ٹرمپ اب بھی اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہیں تاہم بھارت مسئلہ کشمیر پر کسی کی ثالثی نہیں چاہتا۔دوسری جانب جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ امریکا کشمیر میں سیاسی اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے روڈ میپ کی تیاری کے لیے فریقین پر دباؤ ڈالتا رہے گا۔امریکا کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ہی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو مقامی آبادی کی امنگوں اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…