ماسکو(این این آئی)روس، چین، امریکا اور پاکستان کے مندوبین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں اورامریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ زیر غور معاہدے کو حتمی شکل دے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں گزشتہ روز منعقدہ مذاکرات میں طالبان اور امریکی وفد کے مابین مذاکرات کی بحالی پر بھی زور
دیا گیا۔شرکاءنے امریکا پر زور دیا کہ وہ طالبان کے ساتھ زیر غور معاہدے کو حتمی شکل دے۔ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے آئندہ مذاکرات چین میں منعقد ہوں گے، جن میں افغانستان کے مختلف متحارب گروپوں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ مذاکرات آئندہ ہفتے ہونے ہیں تاہم ان کے ملتوی ہونے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں اور یہ واضح نہیں کہ آیا یہ اب اگلے ہفتے ہی ہوں گے۔