جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی تاریخ میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی، نریندر مودی جمہوریت اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، دی اکانومسٹ کا دعویٰ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی جریدے نے کہا ہے کہ نریندر مودی جمہوریت اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاریاں مظالم، آسام میں ہزاروں مسلمانوں کی بھارتی شہریت ختم کر نا بھارتی تاریخ میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی ہے،

بدترین صورتحال کے باوجود مغربی تجارتی طبقے کی مودی کی حمایت لمحہ فکریہ ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جمہوریت اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں،بھارت میں اس وقت نہ صرف جمہوریت بلکہ معیشت بھی بد سے بد تر ہو رہی ہے۔ جریدے نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاریاں اور مظالم، اس کیساتھ ساتھ آسام میں ہزاروں مسلمانوں کی بھارتی شہریت ختم کر دینا بھارتی تاریخ میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی ہے۔امریکی جریدے کے مطابق بھارت میں ٹیکس دینے والوں کی شرح بھی خطرناک حدتک کم ہوئی ہے اور یہاں کاروں، موٹرسائیکلوں کی خرید میں بھی 20 فیصد تک کمی ہوئی ہے جبکہ ستمبر کے آخر تک کاروبار میں سرمایہ کاری میں 88 فیصد تک کمی ہوئی۔دی اکانومسٹ نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کچھ بینک اور دیگر قرض دینے والے ادارے بحران کا شکار ہیں، معیشت نا اہل اور برے طریقے سے چلائی جارہی ہے، ایسی صورتحال کے باوجود مغرب کا اکثر تجارتی طبقہ مودی کی حمایت کررہاہے جو لمحہ فکریہ ہے۔  نریندر مودی جمہوریت اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاریاں مظالم، آسام میں ہزاروں مسلمانوں کی بھارتی شہریت ختم کر نا بھارتی تاریخ میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی ہے

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…