جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عرب اتحاد کی زیرنگرانی یمنی حکومت اور عبوری کونسل میں معاہدہ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن کی آئینی حکومت اور عدن میں سرگرم عبوری کونسل کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔سعودی عرب کے مصدقہ ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ یمنی حکومت اور عبوری کونسل کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ذرائع نے تصدیق کی کہ سعودی زیرقیادت اتحاد ریاض معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ کمیٹی کی نگرانی کرے گا۔ اس معاہدے میں جنوبی اور شمالی

صوبوں کے مابین مساوی بنیاد پر 24 وزرا کو حکومت میں شامل کیا جائے گا۔اس معاہدے میں موجودہ وزیر اعظم کی عدن میں واپسی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے تاکہ تمام ریاستی اداروں کو متحرک کیا جاسکے اور آزاد شدہ صوبوں میں فوجی اور سویلین شعبے کے ملازمین کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کے لیے کام کیا جاسکے۔ریاض معاہدے میں جنوبی صوبوں میں فوجی اور سکیورٹی فورسز کا از سر نو انتظام شامل ہے۔ذرائع نے وضاحت کی کہ عبوری کونسل اور حکومت کے درمیان معاہدے کا مقصد یمن کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا اور ملک میں جاری حوثی بغاوت کو فرو کرنے پرتوجہ مرکوز کرنا ہے۔یمنی حکومت اور عبوری کونسل کے رہ نمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت بحران کے پرامن حل اور یمن کے اسٹریٹجک مفادات کی فراہمی ، اس کی سلامتی اور استحکام کے حصول میں کردار ادا کرنا اور حکومت میں تمام فریقین کو نمائندگی دینا ملک میں جاری بحران کے حل کے لیے ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کے حل کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…