جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

بریگزٹ ڈیل معاملہ ! برطانوی وزیراعظم نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے انتخابات کا اعلان کر دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بریگزٹ میں تعطل کو ختم کرنے کے لیے 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورس جانسن نے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن کو خط لکھ کر کہا کہ وہ

پارلیمنٹ کو بریگزٹ معاہدے کی منظوری کے لیے مزید وقت دینے کو تیار ہیںتاہم قانون ساز ان کے دسمبر میں انتخابات کرنے فیصلے کا ساتھ دیں۔بورس جانسن نے بارہا کہا کہ وہ ایسا نہیں چاہتے تاہم انہیں ملک کی منتشر پارلیمنٹ کی جانب سے تاخیر کے لیے زور دیا جارہا ہے۔بریگزٹ کے معاملے پر ڈیڈلاک کو ختم کرنے کے لیے انتخابات واحد راستہ نظر آرہے ہیں جہاں پارلیمنٹ نے ان کے معاہدے کو منظور کرنے کے منٹوں بعد اس کے ٹائم ٹیبل کو مسترد کردیا تھا جو ان کی اکتوبر 31 کی ڈیڈ لائن سے مطابقت رکھتی تھی۔بورس جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خط کی کاپی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم 6 نومبر تک دستبرداری کے معاہدے کے بل کا وقت رکھیں گے تاکہ اس پر بحث اور ووٹنگ ہوسکے، اس کا مطلب ہے کہ ہم بریگزٹ کو 12 دسمبر کو انتخابات سے قبل ہی مکمل کرلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ اس موقع سے بھی فائدہ اٹھانے سے انکار کردیتی ہے اور 6 نومبر تک فیصلہ کرنے میں ناکام رہتی ہے، جس کا مجھے خوف ہے، تو معاملہ نئی پارلیمنٹ کی جانب سے حل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…