بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

 لندن:کنٹینر سے ملنے والی 39  لاشیں کس ملک کے باشندوں کی تھیں، شناخت ہوگئی، کنٹینر کہاں سے آیاتھا؟افسوسناک انکشافات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) برطانیہ کے شہر ایسکس میں کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے،پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں کنٹینر سے 39 لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،

برطانوی پولیس کے مطابق کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے یہ لاشیں چین کے باشندوں کی ہیں۔برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنٹینر بیلجیئم سے سے ایسکس  آیا تھا جس کے بعد بیلجیئم نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور مورس مو روبنسن کا تعلق  آئرلینڈ سے ہے جسے اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس کے علاقے واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں ایک کنٹینر سے 39 لاشیں  برآمد ہوئی تھیں جنہیں پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا تھا۔ایسکس پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک سے برآمد ہونے والی 38 لاشیں بالغ افراد کی جبکہ ایک نابالغ شخص کی لاش ہے۔ایسکس کے چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا ہم لاشوں کی شناخت اور ان کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ ایک طویل مرحلہ ہو سکتا ہے۔ برطانیہ کے شہر ایسکس میں کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے،پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں کنٹینر سے 39 لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، برطانوی پولیس کے مطابق کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے یہ لاشیں چین کے باشندوں کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…