جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے سگریٹ پر بڑا ٹیکس عائد کردیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن) متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ایک سگریٹ پر کم از کم ٹیکس 40 فلس اور تمباکو پر 10 فلس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے نہ صرف عوامی سطح پر آگہی مہم چلائی جا رہی ہے بلکہ ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

امارات کی ٹیکس اتھارٹی کے مطابق تمباکو مصنوعات کے نئے نرخ مقرر کردیے گئے ہیں جس کے بعد ایک سگریٹ پر کم از کم ٹیکس 40 فلس اور تمباکو پر 10 فلس ٹیکس لگایا گیا ہے جس پر یکم دسمبر سے عملدرآمد ہوگا۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی ٹیکس اتھارٹی نے ای سگریٹ درآمد، ذخیرہ اور تیار کرنے والوں کو کہا تھا کہ وہ آن لائن رجسٹریشن کرائیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔امارات کی ٹیکس اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام منتخب اشیا درآمد کرنے والوں کو آن لائن اندراج کرانا ضروری ہے۔ ٹیکس اتھارٹی کا کہنا تھا آن لائن رجسٹریشن کرانے والے لوگوں کو آئندہ درآمدی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے منتخب ٹیکس اسکیم پر عملدرآمد کا آغاز یکم اکتوبر2017 سے کر رکھا ہے۔ ایسی تمام اشیا جو موحولیاتی صحت یا صحت عامہ کے لیے ضرر رساں ہوں ان پر ٹیکس لگایا گیا ہے جن میں سگریٹ، تمباکو، انرجی ڈرنکس شامل ہیں۔  متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ایک سگریٹ پر کم از کم ٹیکس 40 فلس اور تمباکو پر 10 فلس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے نہ صرف عوامی سطح پر آگہی مہم چلائی جا رہی ہے بلکہ ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…