جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ اور اس کا داخلی معاملہ ہے،بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کادعویٰ، سیاچن گلیشیئر کے بارے میں حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکومت نے سیاچین گلیشیئرکو سیاحوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ بیس ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع سیاچن گلیشیئر پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کا یہ بلند ترین اور سرد ترین میدان جنگ ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چین کے ساتھ ملحق حقیقی کنٹرول لائن کے قریب شیوک ندی پر تعمیر ہونے والے

اسٹریٹیجک لحاظ سے انتہائی اہم پل کرنل چیوانگ رینچین پل کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ سیاچن گلیشیئر کو اب سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سیاچن کے بیس کیمپ (12300)فٹ کی بلندی سے کمار پوسٹ 15600فٹ کی بلندی کے پورے علاقے کو سیاحت کے غرض سے کھول دیا گیا ہے۔ ا س سے لداخ میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور عام لوگوں کو یہ اندازہ بھی ہوسکے گا کہ بھارتی فوج کے جوان اورانجینئر انتہائی خراب موسم اور نامساعد حالات کے باوجود ملک کی کس طرح حفاظت کرتے ہیں۔سیاچن گلیشیئر کو سیاحت کے لیے کھولنے کا اعلان مودی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے ریاست کومرکز کے زیر انتظام دو حصوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے مطابق، کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ اور اس کا داخلی معاملہ ہے اور چینی صدر شی جن پنگ نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ حالیہ ملاقات کے دوران کشمیر کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ لداخ کو علیحد ہ یونین ٹریٹوری بنانے سے اس علاقے کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے اور ملک کے دیگر حصوں کی طرح لداخ بھی اب سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مقام بن گیا ہے۔ سیاحت سے نہ صرف آمدنی ہوگی بلکہ مقامی لوگوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…