منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیرمیں بی جے پی لیڈر کا ایک خاتون اور اسکی بیٹی پر سرعام تشدد

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جموں(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ہندو انتہا پسندوں نے جموںریجن میں خواتین سمیت بے گناہ اورنہتے شہریوں کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی کے لیڈر نوین چوہدری نے گزشتہ روز جموںکے کٹھوعہ قصبے کے شہیدی چوک میں ایک خاتون اور اسکی بیٹی کو سرعام بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ عینی شاہدین متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ نوین چوہدری نے جو ایک وکیل اور بی جے پی

کے لیڈر چوہدری Chaggarسنگھ کا بیٹا ہے معمولی تنازعے پر اشتعال میں آتے ہوئے قصبے کی ایک دکان میں گھس کر ایک خاتون اور اسکی بیٹی کو گھسیٹے ہوئے باہر نکالا اور انہیں آہنی راڈ سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ دکانداروںاور مقامی افراد نے دونوں خواتین کو لہولہان دیکھتے ہوئے بی جے پی لیڈر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ شتعل ہجوم نے بی جے پی کے لیڈر کے غیر انسانی سلوک کے خلاف احتجاج کیلئے کٹھوعہ قصبے کے شہیدی چوک کی مصروف کالج روڈ کو بلاک کردیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…