برلن (این این آئی)جرمنی نے شام پرترکی کے حملے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ترکی کی طرف سے شام کے کرد علاقوں میں فوجی پیش قدمی کو جارحیت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ترکی کے اس اقدام کو غیر قانونی سمجھتا ہے اور قوی امکان ہے
کہ یورپی یونین اس کے ردعمل میں ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ جرمنی سمجھتا ہے کہ کرد ملیشیا پر ترکی کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شام کے شمالی علاقے میں کردوں اور ترکی کے مابین عارضی جنگ بندی ہوئی ہے۔