واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ شام سے نکلنے والے امریکی فوجی مغربی عراق میں تعینات کیے جائیں گے۔ ڈیفنس سیکرٹری نے بتایا کہ منصوبے کے تحت مغربی عراق میں اسلامک سٹیٹ کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ ایسپر نے مشرق وسطی کے دورے پر اپنے ساتھ سفر
کرنے والے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس خیال کو رد نہیں کیا کہ امریکی فورسز عراقی سرزمین سے شام میں انسداد دہشت گردی کے مشن سر انجام دے سکتی ہیں۔ ایسپر کے بقول، اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ وہ سات سو سے زائد امریکی فوجی دستوں کی شام سے عراق منتقلی کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔