طیب اردگان کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت، نریندرمودی نے غصے میں آکر اپنا دورہ ترکی منسوخ کردیا

20  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے طیب اردگان کے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر ترکی کا دورہ منسوخ کر دیا۔ساتھ ہی بھارت نے ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات میں بھی سرد مہری لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نے میگا انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کے لئے 27-28 اکتوبر کو سعودی عرب جانا ہے جس کے بعد انہوں نے ترکی کا دورہ بھی کرنا تھا۔مودی کے دورہ ترکی کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے نئی دہلی

اور انقرہ کے مابین تعلقات میں کشیدگی آ سکتی ہے جب کہ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ مودی کے انقرہ دورے کے موقع پر تجارت اور دفاعی سمیت مختلف امور پر دستخط ہونے تھے۔جب کہ دوسری طرف وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس دورے کو کبھی حتمی شکل نہیں دی گئی تھی لہذا منسوخی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یادرہے ترک صدر طیب اردگان ان لیڈروں میں سے ہیں جنہوں نے عالمی فورمز پرمسئلہ کشمیر پر کھل کر پاکستان کے موقف کی حمایت کی تھی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…