بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الھول کیمپ سے داعشی خواتین اور بچوں کے فرار کی کوشش ناکام

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق (این این آئی)شام میں سیرین ڈیموکریٹک فورس نے الھول کیمپ سے داعش کی خواتین کو فرار کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 14 خواتین اور 21 بچوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کا تعلق مختلف ملکوں سے بتایا جاتا ہے۔ترک فورسز نے شمالی اور مشرقی شام پر حملے شروع کرنے

کے ساتھ خطے میں داعش کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی داعش کی خواتین پناہ گزین کیمپوں سے فرار کی کوشش کررہی ہیں۔ گذشتہ روز الھول کیمپ سے متعدد داعشی خواتین اور بچوں نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا۔الحسکہ شہر سے 45 کلومیٹر مشرق میں واقع الھول کیمپ کرد انتظامیہ کے زیر انتظام سب سے بڑے کیمپوں میں سے ایک ہے جہاں بے گھر مہاجرین اور داعش خواتین اور بچوں کے خاندانوں سمیت 71 ہزار سے زیادہ افراد رہتے ہیں۔اس کیمپ کی 40 ہزار سے زیادہ داعشی خواتین اور ان کے بچوں کی موجودگی کی وجہ سے یہ دنیا کا سب سے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔داعش کی شامی اور غیر ملکیوں سے وابستہ خواتین اور بچوں کے ایک گروپ نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کیمپ کے جنوب میں الد شیشہ کے علاقوں اور مضافات کی طرف فرار ہونے کی کوشش کی لیکن کیمپ کی حفاظت پرمامور عملے اور سیکیورٹی فورسز نے ان کا تعاقب کرکے انہیں فرار ہونے سے روک لیا۔ فرار ہونے والوں میں داعش کی 14 خواتین اور 21 بچے شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…