جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

جنگ بندی معاہدے کے باوجود شمالی شام میں ترکی کے حملے جاری، 14 شہری ہلاک

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ اور ترکی کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود شمال مشرقی شام میں ترکی کی بمباری سے 14 شہری ہلاک ہوگئے۔استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر منگل کی رات تک وعدے

پورے کردیئے گئے تو محفوظ زون کا مسئلہ حل ہوجائیگا تاہم اگر وعدے پورے نہیں ہوئے تو 120 گھنٹوں بعد آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا،جنگ کی معطلی ترکی کو بغیر لڑے اس کا اصل ہدف حاصل کرنے کیلئے کی گئی ہے تاہم شام میں ترکی کے پراکسی اب بھی کرد جنگجوؤں سے لڑنے میں مصروف ہیں،شامی مبصر برائے انسانی حقوق باب الخیر نے کہا ہے کہ ترکی کے فضائی حملے اور اس کے اتحادی شامی جنگجوؤں کے مارٹر گولوں کی وجہ سے 14 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔برطانیہ میں مقیم مبصر نے کہا ہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے 8 جنگجو بھی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ایس ڈی ایف کے ترجمان مصطفی بالی نے کہا کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس کے دورہ انقرہ کے دوران ان کے ترکی سے ہوئے معاہدے کی ترکی خلاف ورزی کررہا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہترکی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوئے علاقے پر گزشتہ رات سے حملے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی جانب سے شام میں فوجی آپریشن کے خاتمے کے بعد امریکا اس پر عائد کی گئی حالیہ پابندیاں اٹھالے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…