ماسکو (آن لائن) روس کے سرمایہ کاری فنڈ کے چیف ایگزیکٹو کریل دیمتریوف نے تصدیق کی ہے کہ سعودی کمپنیوں کے ساتھ 3ارب ڈالرمالیت کے 14 نئے معاہدوں پر دستخط جلد کئے جائینگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں دیمتروف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر سے کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کی توقع ہے۔ان معاہدوں میں سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو اور روسی آئل کمپنیوں کے درمیان معاہدے بھی شامل ہیں۔روسی عہدیدار نے کہا کہ روس کے سب سے بڑے لاجسٹک گروپ میں سے ایک سعودی عرب
کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کا معاہدہ کرے گا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب اور روس کے درمیان طیاروں کی لیز کے شعبے میں سرمایہ کاری کا بھی امکان ہے۔ایک سوال کے جواب میں دیمتروف نے کہا کہ ماسکو اور ریاض کے درمیان زراعت کے شعبے میں معاہدوں کی منظوری کا امکان ہے۔ انہوں نے روسی گندم کی درا?مد پر سعودی عرب کی طرف سے ڈیوٹی کم کرنے کے اقدام کو تاریخی پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ روس اور مملکت سعودی عرب کے مابین زرعی شعبے میں بے شمار مواقع موجود ہیں۔