ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ دارالحکومت الریاض میں خواتین کے پاسپورٹ کے حصول کے طریقہ کار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے لیڈیز پاسپورٹس سیکشن کا افتتاح کردیا گیا ہے۔سعودی عرب میں پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ کے
جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے کہا ہے کہ ریاض کے علاقے میں خواتین کیلیے پاسپورٹس سیکشن کا افتتاح سروسز کی تقسیم کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد شہریوں کو پاسپورٹس کے حصول میں زیادہ سے زیادہ آسانی اور سہولت مہیا کرنا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ اگست میں جاری کردہ سفری اور شہری حیثیت کی دستاویزات میں ترمیم کے بعد ابشر الیکٹرانک نظام کے توسط سے 9 ہزار سعودی خواتین نے پاسپورٹ حاصل کیے ہیں۔ جب کہ پانچ ہزار خواتین نے ملک کے مختلف شہروں میں اپنے کاغذات اور دستاویزات کے ذریعے آزادنہ طورپر پاسپورٹس بنوائے ہیں۔ اس نئے قانون کے تحت خواتین کو اپنی مرضی سے ولی کی شرط کے بغیر پاسپورٹس حاصل کرنے اور بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی ہے۔اس تناظر میں سعودی پاسپورٹ ہال برائے خواتین کی ڈائریکٹر نورا الاسمری نے کہا کہ اس کے مکمل ہونے کے بعد سے خواتین کو پاسپورٹ کے حصول اور اس کی تجدید کی نئہ سہولت فراہم کی گئیی ہے۔پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے خواتین کو آن لائن پاسپورٹس کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے سروسز پورٹل بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس کی مدد سے خواتین پاسپورٹس کے حصول، اس کی شکایات اور دیگر امور کے بارے میں حکام کے ساتھ رابطہ کرسکتی ہیں۔