ترکی کی 200سالوں سے جاری کردوں کیساتھ لڑائی ، امریکی صدر نے تین آپشن رکھ دیئے

11  اکتوبر‬‮  2019

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم داعش کو مکمل طور پرشکست دے چکے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے شام پر حملے سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم داعش کو مکمل طور پر شکست دے چکے ہیں، ہم نے اپنا کام بالکل ٹھیک کیا ہے۔

اب شام میں ترکی کے زیر اثرعلاقے میں کوئی فوج نہیں اور اب ترکی 200 سال سے آپس میں لڑنے والے کردوں پر حملہ کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ شام سے متعلق ہمارے پاس 3 آپشن ہیں، پہلا آپشن ہے کہ ہزاروں فوجی بھیجیں اورعسکریت پسندی سے کامیابی حاصل کریں اور دوسرا آپشن ہے کہ ترکی کومالی طورپر اور سخت پابندیوں سینشانہ بنائیں جب کہ تیسرا آپشن ہے کہ ترکی اور کردوں کے مابین معاہدہ کروادیں۔ واضح رہے چند روز قبل ترکی نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی آپریشن شروع کرتے ہوئے سرحد سے ملحق قصبے راس العین میں فضائی کارروائی کی۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے آپریشن کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحد میں دہشت گردوں کی راہداری کو ختم کرنا ہے، ترکی نے شام میں فوجی آپریشن کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی فوج کو وہاں سے بے دخل کرنے کے اچانک فیصلے کے فوری بعد کیا جبکہ ٹرمپ کے فیصلے کو واشنگٹن میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…