جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

الجوف میں یمنی فوج نے ایرانی ساختہ بمبار ڈرون تباہ کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کی آئینی حکومت کی وفادار فوج نے الجوف گورنری میں حوثی باغیوں کی طرف سے ایک فوجی کیمپ پربمباری کے لیے بھیجا گیا مسلح ڈرون طیارہ مار گراتے ہوئے کیمپ کو تباہی سے بچا لیا۔خیال رہے کہ دو روز قبل الحجہ گورنری میں یمنی فوج نے مسلح ڈرون اور گذشتہ ہفتے حیران گورنری میں ایرانی ساختہ ایک جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ادھرایک دوسری پیش رفت میں عرب اتحادی فوج کی مدد سے یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے صعدہ میں کئی اہم مقامات باغیوں سے چھین لیے۔ فوجی آپریشن میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی

نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔یمنی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی صعدہ میں رازح اور ظاھر ڈاریکٹوریٹ میں جبل بنی سعد کے علاقے سے حوثی باغیوں کو پسپا کردیا گیا ہے۔ سرکاری فوج نے الظاھر اور حیدان کے علاقوں کو ملانے والی مرکزی سپلائی لائن وادی لیہ کے مقام سے کاٹ دی گئی ہے۔ادھر جنوبی یمن میں الضالع گورنری میں بھی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں ان سے متعدد اہم علاقے چھین لیے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…