جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کسی بھی غیر ملکی خاتون کو کرائے پر ہوٹل حاصل کرنے اور اپنے ساتھ نامحرم شخص کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کے بعد کتنے سیاح سعودیہ جا پہنچے؟حیرت انگیز صورتحال

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں پہلی مرتبہ سیاحتی ویزا جاری کئے جانے کے 10 روز میں 24 ہزار سیاح عرب ریاست پہنچ گئے۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اپنی معیشت کا انحصار تیل سے ہٹا کر سیاحت کی جانب لانے کے لیے گزشتہ ماہ 27 ستمبر سے ابتدائی مرحلے میں دنیا کے 49 ممالک کو آن لائن ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل نے سعودی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’10 روز میں 24 ہزار غیر ملکی سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پر داخل ہوئے۔27 ستمبر تک اسلامی ریاست کی جانب سے صرف مسلمان زائرین، نوکری کے لیے آنے والے

غیر ملکیوں اور کھیلوں اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والوں کو ویزا جاری کیا جاتا تھا۔6 اکتوبر کو سعودی حکومت نے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی غیر ملکی خاتون کو کرائے پر ہوٹل حاصل کرنے اور اپنے ساتھ نامحرم شخص کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے نظریہ 2030 اصلاحاتی پروگرام کا اہم جز سیاحت کا فروغ اور عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا تیل سے انحصار سے خاتمہ ہے۔آن لائن ویزا سہولت حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کے مطابق شمالی امریکا، یورپ و ایشیا کے 49 ممالک آن لائن ویزا کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…