بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد کی صوبائی کونسل نے اتفاق رائے سے گورنر کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے۔ کونسل کے ارکان کی اکثریت نے گورنر کی برطرفی کے لیے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہزاروں عراقی شہری دارالحکومت بغداد اور دوسرے شہروں میں بے روزگاری ، شہری خدمات کے پست معیار اور سرکاری حکام کی بدعنوانیوں کے خلاف گذشتہ منگل سے سراپا
احتجاج بنے ہوئے ہیں اور وزیراعظم عادل عبدالمہدی سیاپنے انتخابی وعدے کے مطابق وسیع تر اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اصلاحات کے تحت مستحقین میں اقامتی پلاٹ تقسیم کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ خریداروں کی تعداد میں اضافے کے لیے سود سے پاک رقوم دینے کے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ڈیڑھ لاکھ بے روزگاروں کو مختلف مالی فوائد دیے جائیں گے اور نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے۔