نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈا ئون سے سب سے زیادہ معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کانگریس کی سیکریٹری جنرل پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سوال اٹھایا کہ ایسی
حکومت کہیں دیکھی ہے جو ترقی کی بات کرتی ہو اور بچوں کو سکول سے دور رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیر کی آنے والی نسل کو کیا پیغام دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے جاری بھارتی لاک ڈا ئون کے سبب تعلیمی، کاروباری ادارے بند ہیں، جبکہ بیرونی دنیا سے رابطے منقطع ہیں ۔