نئی دہلی(این این آئی) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ بھارتی پنجاب کے وزیراعظم امرند سنگھ کی دعوت پر پاکستان میں گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ میں امرندر سنگھ کے حوالے سے کہا گیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اوربھارتی صدر رام ناتھ کووند نے اس تقریب میں شرکت کے لیے ان کی دعوت قبول کی ہے۔تاہم یہ کہنا قرین از قیاس ہے کہ آیا نریندر مودی اور رام ناتھ کووند پاکستان کی جانب سے باضابطہ طور پر دعوت نہ دیے جانے کے باجود کرتار پور کا دورہ کریں گے۔دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ نے کرتارپور
راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر تنقید سے بچنے کے لیے نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریب کے لیے پاکستان نہیں جارہے بلکہ کرتارپور صاحب گردوارا کی تعظیم میں وہاں جانے والے جتھے کی قیادت کریں گے۔ امرندر سنگھ نے کہا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کا پاکستان جانے کا کوئی ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے لیے میرے پاکستان جانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور میرے خیال میں من موہن سنگھ بھی وہاں نہیں جائیں گے۔امرندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان جانے اور راہداری کے ذریعے گردوارا جانے میں بہت فرق ہے۔