جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

’’جی سی سی ‘‘عسکری قیادت کی دفاع کے لیے سعودی اقدامات کی تائید

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کی عسکری قیادت نے سعودی عرب کی طرف سے مملکت کے دفاع کے لیے اٹھائے گئے دفاعی اقدامات کی تائید اور مکمل حمایت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خلیجی ممالک کی عسکری قیادت کے ایک اعلی سطحی اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، حملوں اور خطے کو درپیش

سلامتی کے دیگر تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خلیج کی مسلح افواج تیار ہیں۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جی سی سی ممبر ریاست پر ہونے والا کوئی بھی حملہ تمام جی سی سی ریاستوں پر حملہ تصور ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے اپنے ملک کے دفاع کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کی جائے گی۔خلیجی ممالک کی عسکری قیادت نے اجلاس میں علاقائی تیل کی تنصیبات اور سمندری تحفظ کے خلاف دھمکیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ تیل کی تنصیبات پر حملے جی سی سی ریاستوں کی سلامتی اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سوچی سمجھی کوشش ہیں۔خلیج تعاون کونسل کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے جمعرات کے روز ریاض میں اپنا غیر معمولی اجلاس منعقد کیاگیا۔ یہ اجلاس سعودی عرب کی مسلح افواج کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا جس کا مقصد مشترکہ تعاون اور موجودہ علاقائی خطرات اور صورتحال پر مشاورت اور عسکری تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔اجلاس میں متحدہ فوجی کمانڈ کی قیادت اور عسکری امور کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل نے شرکت کی۔شرکا نے سعودی عرب پر حملوں ، آئل ٹینکروں پر حملوں، جہاز رانی کی آزادی کے خطرے اور مملکت پر حالیہ حملوں پر جی سی سی کے کچھ ممالک کے رویے کی مذمت کی گئی۔انہوں نے دہشت گرد تنظیموں سمیت خطے میں ہونے والے حملوں اور دھمکیوں کی بھی مذمت کی اور اور کہا کہ خلیج کی مسلح افواج کونسل کے کسی بھی رکن ملک کو درپیش خطرے سے نمٹنے کے لیے ہرممکن مدد کریں گی۔اجلاس میں خلیجی خطے کے ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…