جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ترکی نے شام کی سرحد پرکنکریٹ کی دیوار اور خار دار تار لگانا شروع کردی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (ااین این آئی)ترکی نے شام کی سرحد پر دراندازی روکنے کے لیے سیمنٹی بلاکوں سے دیوار کی تعمیر کے ساتھ خار دار باڑ لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ترکی کے ایک مقامی اخبار کی طرف سے کیا گیا کہ یہ اقدام غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں سے نمٹنے اور تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر ترکی کے علاقے میں داخل ہونے سے روکنے کے تناظرمیں کیا گیا ہے۔ترک حکام نے قریبا چھ ماہ پیشتر ہیتائی ریاست کی شام سے متصل 21 کلو میٹر طویل سرحد کے ساتھ سیمنٹ کے بلاک

لگا کر اسے بندکرنے کا کام شروع کیا تھا۔ ترک حکام کا کہنا تھا کہ کنکریٹ کے ایک بلاک کا وزن دوٹن اور 300 کلو گرام ہے جب کہ ایک بلاک کی اونچائی ایک میٹر اورچوڑائی 2.5 میٹر ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سرحد پر 2 میٹر اونچی خار دارتاروں کی باڑ ان بلاکس سے سرحد کو محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے۔ترکی کے حکام نے حال ہی میں شام کی سرحد سے متصل ضلع التن اوز میں کمک کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں اور باقی اضلاع کو آئندہ چار ماہ میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…