اسلام آباد (این این آئی)افغان طالبان نے کہاہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو چکا اور ہم معاہدے پر قائم ہیں۔ایک انٹرویومیں سہیل شاہین نے کہاکہ امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی پر تیار ہیں، امریکا مذاکرات میں واپس آئے تو اْسے خوش آمدید کہیں گے۔ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ
امریکا کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو چکا، اور اْس معاہدے پر آج بھی قائم ہیں۔سہیل شاہین نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ہم نے تجارت، افغان مہاجرین اور ویزا سہولیات جیسے امور پرمذاکرات کیے، شاہ محمود قریشی نے ہمارے مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔