جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی نژاد امریکی نے نے دولت میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی) معتبر کاروباری جریدے فوربز نے امریکا کی 400 امیر ترین و ارب پتی شخصیات کی فہرست جاری کردی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 275 ویں نمبر پر ہیں۔امریکا کی امیر ترین پہلی 10 شخصیات میں ایک بھی خاتون شامل نہیں ہیں، اس فہرست میں ان امیر افراد کو شامل نہیں کیا گیا جن کی دولت کے اثاثے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر تک یا اس سے تھوڑے سے زائد ہوں۔

فہرست میں ان امیر افراد کو شامل کیا ہے جن کی دولت 2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں نہ صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بلکہ دیگر 240 امریکیوں سے بھی ایک پاکستانی نژاد ارب پتی دولت میں آگے ہے۔فوربز کی فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر 69 سالہ شاہد خان 61 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی دولت 8 ارب ڈالر ہے۔معروف امریکی ٹی وی اینکر اوپرا ونفرے بھی فوربز کی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب گئی ہیں، انہیں اس فہرست میں 319 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔اوپرا ونفرے کی مجموعی دولت 2 ارب 70 کروڑ ڈالر تک ہے اور ان کی زیادہ تر کمائی ان کی ٹی وی مصروفیات اور میڈیا انڈسٹری میں کی گئی سرمایہ کاری سے ہوئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے امیر ترین 400 افراد کی فہرست میں 275 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی دولت تین ارب 10 کروڑ ڈالر تک بتائی گئی ہے۔جریدے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی زیادہ تر دولت ان کے ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے بنی جو انہوں نے اپنے والد کے ساتھ کم عمری میں سستے گھر بنانے کی ایک اسکیم کے تحت شروع کیا تھا اور اب تک نیویار ک کے مہنگے ترین علاقے منہٹن میں ان کی نصف درجن سے زائد کثیر منزلہ عمارتیں اور دیگر کاروبار ہیں۔پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان کو اس فہرست میں 61 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 8 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔شاہد خان کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ محض 16 برس کی عمر میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئے اور ان کی جیپ میں 500 ڈالر تھے تاہم اب وہ 8 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

شاہد خان کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہوں نے 1980 میں خود کو ملازمت دینے والے ایک شخص سے آٹو پارٹس کی کمپنی خریدی تھی جو ان کی اصل کمائی ہے اور اب اسی کمپنی کے دنیا بھر میں 66 پلانٹس ہیں اور اس کمپنی کے 24 ہزار ملازمین ہیں۔امریکی ٹیکنالوجی و آٹو کمپنیوں اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو اس فہرست میں 23 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی مجموعی دولت 20 ارب 10 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بزوز کی سابق اہلیہ مکینزی بزوز کو اس فہرست میں 15 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی مجموعی دولت 33 ارب 80 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مکینزی بزوز کی زیادہ تر دولت انہیں ان کی طلاق کی وجہ سے حاصل ہوئی، چوں کہ انہوں نے سابق شوہر سے طلاق کے بعد 33 ارب ڈالر تک لیے تھے اور اس میں سے بھی انہوں نے زیادہ تر رقم عطیہ کردی تھی۔وال مارٹ کے بانی سیم والٹ کی بیٹی الائس والٹن امریکا کی سب سے امیر ترین خاتون ہیں جب کہ وہ امریکا کی 11 ویں امیر خاتون بھی ہیں،

ان کی دولت 51 ارب 90 کروڑ ڈالر ہے۔اسی فہرست میں ان کے بڑے بھائی نویں نمبر پر جب کہ ایک بھائی 12 ویں نمبر پر ہیں۔معروف امریکی میڈیا ادارے ’بلوم برگ‘ کے مالک مائیکل بلوم برگ کو اس فہرست میں نویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 53 ارب ڈالر تک بتائی گئی ہے۔فوربز کی فہرست میں گوگل کے شریک بانی ’لیری پیج‘ 55 ارب 50 کروڑ ڈالر کے ساتھ چھٹے اور ’سرگی برن‘ 53 ارب 50 کروڑ ڈالر کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو امریکا کا چوتھا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے اور ان کی دولت 64 ارب 90 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔مارک زکربرگ کے بعد سافٹ ویئر کمپنی ’اوریکل‘ کے مالک لیری السن ہیں،

جن کی مجموعی دولت 55 ارب ڈالر سے زائد ہے۔تیسرے نمبر پر ’اوریکل‘ سمیت دیگر سافٹ ویئر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے وارن بفٹ کو رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 80 ارب ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔مائکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس کو امریکا کا دوسرا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے اور انہیں دنیا کا بھی دوسرا امیر ترین شخص مانا جاتا ہے۔بل گیٹس کی دولت 104 ارب ڈالر بتائی گئی ہے اور ان کی زیادہ تر کمائی مائکرو سافٹ سے ہوتی ہے۔ای کامرس اسٹور ایمازون کے بانی جیف بزوز کو امریکا کا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے اور انہیں دنیا کا امیر ترین شخص بھی قرار دیا گیا ہے، اگرچہ ان کی بہت ساری دولت طلاق کے بعد ان سے چھن گئی تھی، تاہم پھر بھی وہ امیر ترین شخص ہیں۔جیف بزوز نے رواں برس اپنی اہلیہ مکینزی بزوز کو طلاق دی تھی اور اس کے عوض انہوں نے سابق اہلیہ کو 33 ارب ڈالر سے زائد کی دولت بھی تھی لیکن اس کے باوجود اب تک جیف بزوز کی دولت 114 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…