جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

کون جیتے گاافغان صدارتی انتخاب،؟بڑے بڑے دعوے سامنے آگئے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز /کابل(این این آئی)افغانستان میں صدارتی انتخاب کے بعد نتائج کے باقاعدہ اعلان سے قبل صدر اشرف غنی کے بعد چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے بھی کامیابی کا دعوی کردیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں اشرف غنی پر برتری حاصل ہے۔عبداللہ عبداللہ نے کامیابی کا کوئی ثبوت پیش کیےبغیر دعوی کیا کہ انتخاب میں

ہمیں زیادہ ووٹ ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نتائج کا اعلان انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن(آئی ای سی)کرے گا لیکن ہمیں زیادہ ووٹ حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ نئی حکومت بنائے گا لیکن چند حکومتی عہدیدار انتخابی عمل میں مداخلت کر رہے ہیں۔قبل ازیں اشرف غنی کے قریبی ساتھی امراللہ صالح نے دعوی کیا کہ انہیں انتخاب میں ووٹ میں واضح برتری حاصل ہے تاہم بعد میں انہوں نے اپنے بیان سے انحراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف شفاف نتائج کی صورت حال سے متعلق بات کر رہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخاب پر فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں یہ صرف آئی ای سی کا حق کہ وہ فاتح یا شکست کا فیصلہ کرے۔ادھرآئی ای سی کے عہدیدار حبیب الرحمن نانگ نے عبداللہ عبداللہ کے بیان کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ کسی امیدوار کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ خود اپنی فتح کا اعلان کرے، قانون کے مطابق فاتح کا فیصلہ آئی ای سی کرے گا۔دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فریڈریکا موگیرینی نے مطالبہ کیا کہ امیدوار الیکشن کمیشن کی ڈیڈ لائن کا احترام کریں۔‎

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…