نئی د ہلی (آن لائن)بھارت میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث127افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکیخبر رساں ادارے کے مطابق شمالی بھارت کے علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث دو ڈیم ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، ہزاروں لوگ بے گھر اور 127افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں بارشوں سے سب سے زیادہ شہر پٹنامتاثر ہوا،جہاں متعدد علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے جبکہ اسکول کل تک کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں ریسکیو اداروں کی مدد سے ہزاروں شہریوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ ریلیف کیمپ میں طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاہم خوراک اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔