تہران (این این آئی)ایرانی وزیر تیل بیجان نمدار زنغنہ نے باضابطہ طور پر اپنے ملک کے تیل کے شعبے کوسائبریا مادی حملوں کے خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ ایران کے تیل کے شعبے کوسائبر یا مادی حملوں کے
خطرات کے پیش نظر آئل سیکٹر میں تمام کمپنیاں اور انفراسٹرکچر کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ احتیاطی تدابیر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اورمجموعی معاشی جنگ کی روشنی میں ضروری ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران امریکا کی اقتصادی پابندیوں کو معاشی جنگ قرار دیتا ہے۔